حیدرآباد۔ 9ستمبر(اعتماد نیوز)ریاستی وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی کے
تارک راما راؤ نے آج کہا کہ شہر حیدرآباد کو وائی فائی کا شہر بنایا
جائیگا۔ آج بیگم پیٹ میں منعقد ایک تقریب میں انہوں نے مہمان خصوصی کی
حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں
نے اس موقع پر کہا کہ حیدرآباد کو شعبہ آئی ٹی
میں پورے ملک میں مثالی بنایا جائیگا۔ اسی طرح شہر میں الکٹرانک اشیا کی
تعمیر کی صنعتوں کو بھی قائم کیا جائیگا۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ اگلے پانچ
سال میں تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست بنایا جائیگا۔